11 جولائی 2026 - 13:07
دوسری قسط | ٹرمپ ایرانی انتقام سے خوفزدہ؛ وصیت بھی کر دی

امامِ شہیدِ امت کے انتقام کے لئے ایرانی عوام کا سنجیدہ مطالبہ اور قاتل ٹرمپ سے انتقام کے لئے انعام کے اعلان نے اسے خوفزدہ کر دیا ہے۔ یہاں تک کہ ٹرمپ نے ایرانی عوام کے انتقام کے خوف سے اپنی وصیت کا اعلان کر دیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ انقلاب اسلامی کے رہبرِ شہید، حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ای جسم مطہر کی تاریخی تشییع، محض ایک وداعی تقریب نہیں بلکہ یہ قومی اتحاد کا مظہر اور امامِ شہیدِ امت اور مسلط کردہ جنگ کے شہداء کی خونخواہی کے عوامی مطالبے کا اعلان، تھی۔

دوسری اور آخری قسط:

رکن پارلیمان حسین علی حاجی دلیگانی نے کہا: امامِ شہیدِ امت کی خونخواہی کے اخراجات اور بین الاقوامی سطح پر میڈیا کوریج کے لئے سرکاری بجٹ کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ عوام نے اس کے اخراجات اپنے ذمہ لے لئے ہیں۔

انھوں نے کہا: ایرانی عوام نے ٹرمپ کے سر کے لئے 100 ملین ڈالر کا انعام مقرر کیا ہے تاکہ جو کوئی بھی اسے اس کی کرتوتوں کی سزا دے، وہ یہ رقم حاصل کرے۔

زمانے کا فرعون 80 سال کی عمر میں موت خوفزدہ ہو گیا

انتقام کے لئے ایرانی عوام کا سنجیدہ مطالبہ اور قاتل ٹرمپ سے انتقام کے لئے انعام کے تعین نے اسے خوفزدہ کر دیا ہے۔ یہاں تک کہ ٹرمپ نے ایران کے انتقام کے خوف سے اپنی وصیت کا اعلان کر دیا۔

ٹرمپ نے کہا کہ میں نے احکامات جاری کئے ہیں کہ اگر ایران مجھے قتل کرنے میں کامیاب ہو گیا تو وہ [امریکی افواج] ان پر بے مثال شدت سے بمباری کریں۔ ٹرمپ کا یہ جملہ، ایرانی انتقام سے اس کے شدید خوف و دہشت کو نمایاں کرتا ہے۔

پہلی قسط | ٹرمپ ایرانی انتقام سے خوفزدہ؛ وصیت بھی کر دی

ترکیہ سے واپسی پر ٹرمپ کا طیارہ تبدیل کرنے سےا بھی ایرانی عوام کے انتقام سے اس کے خوف کا اظہار ہے۔

نیویارک ٹائمز نے معتبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی کہ امریکی خفیہ سروس نے ڈونلڈ ٹرمپ کو سفارش کی تھی کہ وہ ترکیہ سے واپسی پر پرانا ایرفورس-1 طیارہ استعمال کرے، نہ کہ قطر کی طرف سے تحفے میں دیا گیا نیا طیارہ۔ اس رپورٹ کے مطابق، یہ سفارش احتیاط کے طور پر اور ایران کی طرف سے ممکنہ خطرے کے خدشے کے بعد کی گئی؛ اگرچہ امریکی حکام نے دعویٰ کیا کہ کوئی مخصوص خطرہ شناخت نہیں کیا گیا تھا۔

نیز جس دن ایرانی عوام کے جھنڈے ٹرمپ کے قصاص کے مطالبے کے ساتھ بلند کئے گئے، ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی انتقام سے خوف کے مارے، امریکی یوم آزادی کی تقریب میں بلٹ پروف شیشوں کے پیچھے سے خطاب کیا۔

دوسری قسط | ٹرمپ ایرانی انتقام سے خوفزدہ؛ وصیت بھی کر دی

گارڈین نے بھی رپورٹ دی کہ دسمبر 2020ع‍ میں، ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دوستوں کو بتایا تھا کہ وہ ڈرتا ہے کہ ایران اس کو جنرل سلیمانی کے قتل کے بدلے میں مار ڈالے گا، جنہیں ٹرمپ کے حکم پر امریکی ڈرون حملے میں شہید کیا گیا تھا۔

یہ حیران کن خبر نیویارک ٹائمز اور نیویارکر کے لئے لکھنے والے جوڑے "پیٹر بیکر (Peter Baker) اور سوزان گلاسر (Susan Glasser) کی نئی کتاب (The Divider: Trump in the White House, 2017-2021) میں درج کی گئی ہے۔

آج جو چیز سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے وہ یہ ہے کہ امامِ شہیدِ امت کی تشییع قومی عزم کے اظہار اور ایرانی عوام کے سیاسی پیغام کو عالمی رائے عامہ تک پہنچانے کا میدان بن گئی ہے۔ ایک ایسا پیغام جس کا محور یہ ہے: انصاف کا مطالبہ، جارحوں کو جوابدہ بنانا اور "انتقام اور خونخواہی" کے نعرے کا ایرانی قوم کی تاریخی یادداشت میں زندہ رکھنا۔

اختتام

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بقلم: محمد رضا شواخی زوارہ

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha